خاران میں مینگل قبیلہ کے قبائلی رہنماء پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، میر قمبر مینگل
قلات:قبائلی رہنما میر قمبر خان مینگل میر پسند خان مینگل نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ خاران میں مینگل قبیلہ کے قبالی رہنما اور سرکردہ شخصیت اور معتبر میر غلام دستگیر مینگل پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے قبالی شخصیات کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ہے ہم اپنے قبائلی رہنما میر غلام دستگیر مینگل پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دفاع کاحق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا میر غلام دستگیر مینگل ایک پرامن قبالی رہنما ہیں ان پر قاتلانہ حملے کے بعد پورے قبیلے میں ایک شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ہم اپنے قبیلے کے رہنما پر حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔
Load/Hide Comments


