بنوں میں پولیس چوکی پر خودکش حملے میں 15 اہلکار شہید، 3 زخمی ، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ، حملے کی مذمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ رات بنوں میں پولیس چوکی پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر حملہ کیا اور بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ دھماکے کی زد میں آکر پولیس چوکی مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں