جمعیت نے انٹرنیٹ بندش کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھا لیا

اسلام آباد :16 اپریل کو ملک بھر میں عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام نے انٹرنیٹ سروس کی بندش کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھالیا۔سینیٹر کامران مرتضی نے انٹرنیٹ کی غیر قانونی بندش کے خلاف سینٹ میں تحریک جمع کروادی۔ تحریک میں کہاگیاکہ 16 اپریل کو انٹرنیٹ کی بندش آئین کے ارٹیکل 19-A کی خلاف ورزی ہے، یہ ایوان انٹرنیٹ کی غیر قانونی طور پر بندش پر انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں