سعودی عرب نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں

کراچی (انتخاب نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید ہونے کے باعث سعودی عرب نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے شہریوں کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاگا) نے سفری ہدایات پر مشتمل نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سمیت، بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا، یورپی یونین اور سوئزر لینڈ پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، اب ان تمام ممالک میں موجود مسافروں کی سعودی عرب داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ان ممالک میں موجود سعودی عرب کے شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے وطن واپس ا?جائیں۔ دریں اثنا سعودی اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی سعودی عرب واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں