چین سے کورونا ویکسین لیکر 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: قومی ائر لائن (پی آئی اے) کے خصوصی طیارے کورونا ویکسین لے کر واپس پہنچ گئے۔پی آئی اے کے دو خصوصی طیارے آج صبح چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچے جبکہ تیسرا طیارہ آج شام کو کسی وقت پہنچے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے چین سے کورونا ویکسین منگوانے کے لیے تین خصوصی طیارے روانہ کیے تھے۔

چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین فراہم کرنے کی حامی بھرتے ہوئے پاکستان کوجلد منگوانے کا پیغام بھیجا تھا۔یاد رہے کہ پہلے ہی پاکستان کو چین 15 لاکھ کورونا ویکسین تحفتاً فراہم کر چکا ہے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا تھا کہ کورونا ایک عالمی بحران ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا پی آئی اے اس سلسلے میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں