بلوچستان اسمبلی اجلاس، دو روزہ وقفے کے بعد کل 12بجے ہوگا
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوپہر 12بجے ہوگا اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کوئٹہ دھماکے پر باضابطہ شدھ تحریک التواء پر بحث، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ سول ہسپتال پشین میں عملے کی عدم موجودگی، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی صوبے کی بلا پہمودہ زمینوں پر پالیسی اور قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے،اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی جائیں گی جبکہ صوبے میں بچوں کی ملازمت، اجرات کی ادائیگی، دکانوں اور اسٹیبلشمنٹ،انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائیٹڈ (اسٹینڈنگ آرڈرز)،فیکٹریوں، مغربی پاکستان ویکسینیشن آرڈیننس 1958میں ترمیم کے مسودات قوانین منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے اجلاس میں محکمہ کھیل، پی ایچ ای، اور آبپاشی سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے
Load/Hide Comments


