پاکستان اسٹیل میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود ہونے کے باوجود بند

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے اور دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن کا بڑا پیداواری یونٹ موجود تو مگر بند پڑا ہے۔ حکام کے مطابق پاک اسٹیل ملز کا آکسیجن پلانٹ 15 ہزار 200 کیوبک میٹر فی گھنٹہ پیداوار دے سکتا ہے۔کورونا: پاکستان میں آکسیجن کم پڑنے لگی، آکسیجن کمپنیوں نے خطرے کی گھنٹی بجادیہے، ماہرین کے خیال میں آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے اسٹیل ملز کا مین پلانٹ چلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ آکسیجن گیس سلنڈرز کی کمی ہونے پر سلنڈرز مینو فیکچرنگ بھی ممکن ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں آکسیجن نہ ہونے سے ہلاکتوں کی اطلاعات دل دہلانے والی ہیں اور ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ کورونا کیسز میں اضافہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں