مستونگ، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2جاں بحق 3زخمی

کوئٹہ +مستونگ(نامہ نگار)کوئٹہ کراچی خونی قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے علاقے میں ٹرک گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان حبیب احمد ولد حوس خان لہڑی ساکن کلی خواجہ ابراھیم جاں بحق ہوگیا۔لاش شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کرالی گئی۔ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔دریں اثناء قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے قریب کار گاڑی کو حادثہ ایک خاتون جاں بحق خاتون سمیت تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے قریب تیز رفتار کار گاڑی پل سے ٹکرانے کے بعد الٹی گئی حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا زخمیوں میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لسبیلہ پروفیسر نزہت سلطانہ راستے میں دم توڑ کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمیوں میں خاتون لکچرر گرلزکالج لسبیلہ مسمی(ن) محمداکبر اور ارسلان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں