مفتی منیب الرحمان اور دیگرعلماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری

کراچی: سندھ حکومت نے مفتی منیب الرحمان اور دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی حمایت پر سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لئے تٖفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہیں، اور فہرست میں شامل تمام افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں