جامعہ کراچی, تدریسی عمل 17مئی تک معطل، امتحانات ملتوی

رجسٹرارکراچی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی نے 17مئی تک تدریسی عمل معطل کردیا ہے، تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، طلبہ و والدین غیر ضروری طور پر جامعہ کراچی آنے سے گریز کریں— فوٹو: فائل
کراچی: حکومت سندھ نے کورونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر اسکول و کالجز 17مئی تک بند کردیے ہیں اور اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی ہدایات کے بعد جامعہ کراچی میں تدریسی عمل 17مئی تک معطل کردیا گیا ہے۔
سندھ: سرکاری دفاتر، تمام تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
اس کے علاوہ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں تدریسی عمل 11 مئی تک ملتوی کیا گیا ہے۔
رجسٹرارکراچی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی نے 17مئی تک تدریسی عمل معطل کردیا ہے، تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، طلبہ و والدین غیر ضروری طور پر جامعہ کراچی آنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں