سردار رند کی گزشتہ اسمبلی میں دیا گیا بیان عوام کے دل کی آواز ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار رند کا گزشتہ روز اسمبلی میں دیا گیا بیان عوام کے دل کی آواز ہے سردار رند نے گزشتہ روز اسمبلی میں جو باتیں کی وہ بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسئلوں سے متعلق تھی بلوچستان کی عوام سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ اور گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں۔ سردار رند نے اسمبلی فلور پر بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی لیکن افسوس بلوچستان کے لوگوں کی آواز بننے کے بجائے وزیر اعلی ہاؤس سے چند عناصر نے سازش کے تحت پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایک بلا فضول کا ردعمل دیا جس کی صوبے کے حالات میں کوئی ضرورت نہیں تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن کو اپنی قیادت اور اپنے پارلیمانی سربراہ پر مکمل بھروسہ اور اعتماد ہے، پاکستان تحریک انصاف صوبے کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے اور پاکستان تحریک انصاف کو صوبے میں وزارتیں خیرات میں نہیں دی گئی بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی وزارتیں ان کا جائز حق تھا ان کا کہنا تھا ہم اپنی جماعت کے ہر کارکن اور لیڈر کے ساتھ ہیں سردار رند کو اسمبلی میں حقائق بیان کرنے اور عوام کی آواز بننے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں