سندھ , انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی

کراچی: کورونا سے خراب صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق 30 اپریل سے شہروں کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جاسکے گی۔ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں اور کوچز میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں