گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے پھیلاؤ کی شرح 12فیصد تک پہنچ گئی ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس حوالے سے عوام تعاون نہیں کررہی، کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے رہ گئے ہیں، صوبے میں 5افراد کے زائد افراد کی اجتماع پر 15روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے، تاجروں کی رضامندی سے جمعرات اور جمعہ کے روز تمام کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سکولوں کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو حکومت رٹ چیلنج کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس حوالے سے عوام تعاون نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز میں شدید اضافے کے بعد اب ہم لاک ڈاؤن سے صرف ایک قدم پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ عوام کی جانب سے اب بھی اس حوالے سے نہ ایس او پیز کو فالو کیا جارہاہے اور نہ ہی احتیاطی تدابیر اپنائے جارہے ہیں۔ لیاقت شاہوانی کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت موجودہ دور میں کورونا سے زیادہ خطرات ہیں لیکن عوام بالخصوص تاجر برادری اسے سنجیدہ نہیں لے رہی۔ تاجروں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی رضامندی میں جمعرات اور جمعے کے روز تمام کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبے میں 5سے زائد افراد کی اجتماع پر 15رو کیلئے پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔ نجی اسکولوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ جو حکومتی رٹ کو چیلنج کرے یگا اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں