حکومت بلوچستان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں اضافہ کر دیا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 65مختلف اقسام کی جرمانوں کی رقم میں اضافہ کردیا اضافہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے بلوچستان موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے جرمانوں میں اضافہ کردیا ترمیم کے بعد اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل /رکشہ کو500 گاڑیوں کو 800 چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو 1000روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا، بڑی گاڑیوں میں زائد مسافر بیٹھانے پر 1500روپے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل /رکشہ کو 600 گاڑیوں کو800 چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو1200 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا،چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ پر 2000روپے،ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے کی صورت میں کی موٹرسائیکل /رکشہ پر 400 گاڑیوں پر700 چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگارات کے اوقات میں بغیر لائٹس کے چلانے پر موٹرسائیکل /رکشہ پر500 گاڑیوں پر 1500 چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا،سڑک کی غلط طرف چلانے پر موٹرسائیکل /رکشہ پر 700 گاڑیوں پر1000 چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 1500 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا،ٹینٹڈ شیشوں پر گاڑیوں کو 1500جبکہ چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں پر 2000روپے جرمانہ کیا جائیگا، سواری پر سامان کو منظم انداز میں نہ رکھنے پر موٹرسائیکل /رکشہ پر 500 گاڑیوں پر 1000 چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل نہ چلانے پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا، ترمیم کے مطابق ممنوعہ مقامات پر کھیلنے پر موٹرسائیکل /رکشہ پر 1000 گاڑیوں پر 1500 چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا،لاپرواہ ڈرائیونگ کر نے پر موٹر سائیکل سواروں کو 2000، گاڑیوں کو 3500جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر موٹر سائیکل سواروں کو 1500،گاڑی سواروں کو 2500جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو4000روپے جرمانہ عائد کیاجائیگا اسی طرح غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل پر 2000،گاڑی پر 4000اور چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو5000روپے جرمانہ کیا جائیگا، بغیر انشورنس کی موٹرسائیکل چلانے پر 1000، گاڑی پر 2000اور چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 5000روپے جرمانہ ہوگا، دھواں دینے والی موٹر سائیکل پر 1000، گاڑیوں پر 2500، چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 5000جرمانہ عائد ہوگا،غیر محفوظ حالت میں موٹرسائیکل چلانے پر 1ہزار، گاڑی پر 2ہزر جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا، وردی میں ملبوث پولیس آفیسر کے نہ رکنے پر موٹر سائیکل پر 1000، گاڑی پر 2000جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 5000روپے جرمانہ ہوگا، بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر 1500، گاڑی پر 2500، چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 6000روپے جرمانہ ہوگا، روٹ پرمٹ کے بغیر موٹر سائیکل پر 5ہزار جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 8000روپے جرمانہ ہوگا، ہائی بیم کے غلط استعمال پر موٹرسائیکل پر 500، گاڑی پر 1500، چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جاسکے گا، اسی طرح دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل/رکشہ ڈرائیور پر 1000، گاڑی پر 2000جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 3000روپے جرمانہ عائد ہوگا، ریس لگانے، ون ویلنگ،کرتب دیکھانے یا تیز رفتاری پر موٹرسائیکل پر 5000، گاڑی پر 7000جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 10000روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا، سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر گاڑی پر 1000جبکہ چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا، جسمانی و ذہنی طور پر مس فٹ یا نشے کی حالت میں ہونے کی صورت میں موٹرسائیکل سواروں 2ہزار، گاڑی چلانے والوں پر 3ہزار جبکہ چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ گاڑی چلانے پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا،ترامیم کے بعد ہارن کے استعمال، مسافروں سے بدتمیزی سمیت دیگر جرمانوں کی رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے بلوچستان موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کے بعد پارکنگ کی خلاف ورزی پر عام گاڑیوں کے لئے لفٹر چارجز 1ہزار جبکہ چھوٹی ٹرانسپورٹ گاڑپوں پر 2000روپے اضافی عائد کئے جائیں گے جبکہ پارکنگ خلاف ورزی کا جرمانہ الگ سے عائد ہوگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق جرمانوں کی رقم میں اضافہ کرنے سے ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ قانون کے اطلاق کے بعد سے نئے جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں