کوئٹہ میں پارکس بنانے کی پلاننگ قومی خزانے کو بیدردی کے ساتھ لوٹنے کے سوا کچھ بھی نہیں، مولانا عبدالواسع

لورالائی:جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر ایم این اے مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کوئٹہ اور اسکے منسلک علاقوں میں پارکس بنانے کی پلاننگ محض سرکار کے قومی خزانے کو بیدردی کے ساتھ لوٹنے کو سوا کچھ نہیں کوئٹہ کے عوام صاف پانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم ہیں شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے سیوریج کا نظام تباہی کا شکار ہے گندگی نے کوئٹہ جیسے پر فضا شہر کا اصل چہرہ ملیا میٹ کر دیا ہے سڑکوں کی حالت قابل رحم ہے گیس پریشر کی کمی نے عوام کے کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے ٹریفک سگنل ہمیشہ خراب رہتے ہیں پارکس تب ہمیں قابل قبول ہوتے کہ جب اس شہر کے عوام کے تمام تر بنیادی ضروریات پورے ہوتے عوام مشکل کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں وہ بیچارے پارکس کیا جائینگے انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو بیدردی سے ضائع کرنے کے ایک ایک پائی کا حساب قوم موجودہ صوبائی حکومت سے لیگی انہوں نے کہا کہصوبائی حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کو فنڈز دینے کے بجائے غیر منتخب لوگوں کے زریعے فنڈز کا استعمال عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے الاونس کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں اور مخصوص وزراء کو نوازنے کیلئے پیسے کہاں سے اجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد لانگ مارچ کی پوری طرع سے تیاری کر رہی ہے عید الفطر کے بعد تحریک بڑے زوروں کے ساتھ شروع ہوگی انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور اے این پی پی ڈی ایم سے معافی مانگیں اپنی غلطی تسلیم کرنے پی ہی وہ دوبارہ تحریک کا حصہ بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو ائی کے پاس ملک بھر میں اسٹریٹ پاور موجود ہے اور اگر اسمیں مسلم لیگ ن پشتون خواہ میپ اور دیگر چھوٹی پارٹیا ں بھی مل جائیں تو تحریک موجودہ جعلی اور سلیکٹیڈ حکومت کا چلتا کرنے میں ہمیں کوئی مشکل حالت کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ اسیہ ملعون کو حکومت نے توہین رسالت کے جرم ثابت ہونے کے باوجود ملک سے فرار کرایا جنہوں نے گذشتہ روز فرانس کے ملعون صدر میکرون سے ملاقات کی جس سے اسلام کے خلاف انٹر نیشنلی سازش کی بو صاف نظر اتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسے ہم اسلام کا قلعہ بنانے میں ضرور کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والے ملک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے جبتک انکے ملعون صدر پورے عالم اسلام سے معافی طلب نہیں کرتے ہمیں انکے ہر قسم کے برانڈز کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں