تاریخی جدوجہد کی بدولت آج پارٹی ملک کے جمہوری پارٹیوں کی صفوں میں اہم مقام رکھتی ہے، پشتونخوامیپ ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں 27اپریل 2000پشتون آباد کے شہدا کی21ویں برسی کے موقع پر ان کی جدوجہد ولازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کی فوجی آمریت کے دور میں پارٹی کے رہنماؤں کے گھروں پرپشتون آباد میں چھاپے کے نام پر حملہ کیا گیا اور اس حملے میں پارٹی کے کارکنوں ساقی جان، وزیر آکا، پیروان، امان اللہ ودیگر شہید اور زخمی ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک پر چوتھی مارشلا سابق جنرل پرویز مشرف نے 12اکتوبر1999میں مسلط کی اور پھر 27اپریل سن2000کو پشتون آباد میں پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی بدر گاہ کے گران آکا اور صوفی خدائیدا کے گھروں پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور اس حملے میں پارٹی کے 5کارکنوں کو شہید ودیگر کو زخمی کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ اپنی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کے بدولت آج ملک کے جمہوری سیاسی پارٹیوں کی صفوں میں اہم مقام رکھتی ہے۔پارٹی کو جمہور کی حکمرانی، پشتون قومی وحدت، واک واختیار، پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین وقانون کی حکمرانی، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام کیلئے جاری جدوجہد کی پاداش میں ہمیشہ آمرانہ حکمرانوں وقوتوں کی جانب سے سزا دی گئی ہے۔ اور 27اپریل 2000کو بھی جنرل مشرف کی آمرانہ حکومت کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کرنے پر سزا دی گئی جس میں پشتون آباد کے شہدا کا واقعہ رونماء ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پشتونخوامیپ کی تاریخ جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے جس تحریک کی بنیاد رکھی اس راہ میں اب تک پارٹی مسلسل اپنے عوام کے حقوق واختیارات کے حصول کیلئے قربانیاں دیتی چلی آرہی ہیں اور ہر آمر کیخلاف ڈٹ کر کھڑی رہی ہیں۔ پارٹی اپنے ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں پشتونخوامیپ اور پشتون قومی تحریک کی جاری جدوجہد میں اپنے سروں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور پارٹی کے محبوب قائد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ہر قسم کے حالات میں لبیک کہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ آج بھی ملک میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جاری جدوجہد میں ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین وقانون کی حکمرانی اور قوموں کے حقوق وبرابری کی حصول کی جدوجہد میں بھرپور اور فعال کردار ادا کررہی ہیں اور اس تحریک کی کامیابی کیلئے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پی ڈی ایم کا مکمل طور پر ساتھ دیتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں