جاپان کی جانب سے جزیروں پر ملکیت کے نئے دعوں پرجنوبی کوریا کا شدید احتجاج

سیؤل(شِنہوا)جنوبی کوریا نے جاپان کی جانب سے ڈوکڈو جزیروں پر ملیکت کے نئے دعوں کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ ان جزیروں کو جاپان کی جانب سے تاکیشیما کہا جاتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان میں واقع ہیں۔منگل کو جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی جانب سے بار بار ڈوکڈو سے متعلق فضول دعوں پر حکومت شدید احتجاج کرتی ہے، سفارتی بلیو بک کے لحاظ سے ڈوکڈو تاریخی، جغرافیائی اور بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر ہمارا موروثی علاقہ ہے۔انہوں نے ٹوکیو کو فوری طور پر اپنے دعوں کو واپس لینے کی تاکید کی اور کہا کہ جنوبی کوریا ملک کے مشرقی جزیروں کے خلاف جاپان کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے ساتھ سختی سے نمٹے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق وزارت نے جاپان کے سالانہ خارجہ پالیسی مقالے کیخلاف احتجاج کیلئے سیؤل میں جاپانی سفارتخانے کے نائب ناظم الامور ہیروہیشا سوما کو طلب کیا ہے۔2005 کے بعد سے اب تک ہر سال جاپان اپنے سفارتی بلیو اور دفاعی وائٹ پیپرز میں ان چٹانی جزیروں پر ملکیت کے دعوے کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں