جنرل عبدالقادر اور ایم پی اے واشک زابد ریکی کی کراچی میں ملاقات

واشک:سابق وفاقی وزیر و بزرگ سیاستدان جنرل عبدالقادر بلوچ سے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کراچی میں ملاقات کی ملاقات میں واشک انتظامیہ کے ذریئے ضلع واشک کے علاقے جھالوار شاہوگیڑی ایٹک میں عوام کے زمینات پر واشک انتظامیہ کی طرف سے سابق نمائندگاں کے لیئے قبضہ گیری کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ واشک کے عوام کی محبت میرے دلوں میں ہے انکے ساتھ کسی ناانصافی نہیں ہونے دینگے واشک میں سابقہ نمائندگاں کے فرمائش پر جو انتظامیہ مسلط کی گئی ہے اب ان کے ذریئے واشک کے علاقے جھالوار شاہوگیڑی ایٹک میں لوگوں کے زمینات پر قبضہ گیری ہو رہی ہے واشک انتظامیہ کسی سابقہ نمائندے کے نہیں حکومت پاکستان کے ملازم ہیں جھالوار شاہوگیڑی ایٹک واشک میں ساسولی ایجباڑی محمد حسنی سمیت کسی بھی قبائل کے مظلوم عوام کے حق پر قبضہ گیری کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرونگا ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک انتظامیہ سابقہ نمائندگاں کے ذاتی ملازم کا رول ادا کر رہے ہیں واشک انتظامیہ نے پچاس سالوں سے لوگوں کے کے آباد و اجداد کے زمینات پر واشک انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر واشک نے تحریری حکم نامہ کے تحت شاہوگیڑی لیویز کے ذریئے لوگوں کو باقاعدہ گندم پیاز زیرہ و دیگر فصل کے ایک حصے کو سابقہ نمائندوں کے لیئے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے جو کس قانون ایکٹ لاء و حکم کے تحت کی ہے جسکا تحریری حکم نامہ موجود ہے واشک انتظامیہ ریاست پاکستان کے ملازم ہیں یا سابقہ نمائندگاں واشک کے ملازم ہیں کیونکہ ملک میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو مل رہی ھیکہ ایک ضلعی انتظامیہ سابقہ نمائندگاں کے لیئے لوگوں کو گندم پیاز خربوز تربوز و دیگر فصلات کے ٹیکس جمع کرنے کی ہدایت کر رہی ہے حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ جھالوار شاہوگیڑی ایٹک سمیت واشک کے عوام لاوارث نہیں جھالوار شاہوگیڑی ایٹک میں انتظامیہ کے زریئے لوگوں کے زمینات پر قبضہ گیری کے خلاف اسمبلی فورم پر بولونگا اور جلد چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کرونگا

اپنا تبصرہ بھیجیں