کے پی وزیر صحت پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

پشاور : حکومتی رہنما ایس او پیز کی دھجیاں اْڑا نے لگے۔پولیس نے خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرونا وبا کے باوجود صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، یہ تقریب ان کے حلقہ انتخاب میں واقع ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جب کہ کارکنوں کو افطاری کی دعوت سوشل میڈیا پر دی گئی تھی۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ وزیر صحت سمیت بیشتر شرکا نے ماسک نہیں پہنے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا، کارکن صوبائی وزیر صحت کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے وزیر صحت ہونے کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔پولیس نے کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر اور ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی پر صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، ریسٹورنٹ منیجر اور مالک پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں