جیکب آباد، پنچائت کے 8سالوں سے انتخابات نہ ہو سکے، ہندو رہنماؤں کا احتجاج

جیکب آباد: جیکب آباد میں ہندو جنرل پنچائت کے8سالوں سے انتخابات نہ ہوسکے، ہندو رہنماؤں کا احتجاج، انتخابات کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو جنرل پنچائت کے 8سالوں سے انتخابات نہ ہونے پر ہندو برادری کے رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے فلفور انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، ہندو برادری کے رہنماؤں شلو رام اور ارجنداس بھاٹیا نے کہا ہے کہ ہندو جنرل پنچائت جیکب آبادکے 8سال سے انتخابات نہیں ہوئے موجودہ صدر لال چند سیتلانی غیر قانونی طور پر پنچائت کے عہدے پر قابض ہے جس کی وجہ سے ہندو برادری میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت پنچائت کی الیکشن ہر 3سال میں کرانا ہوتی ہے لیکن یہاں آئین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر کی کابینہ کے دو اہم عہدیداروں جنرل سیکریٹری اور خزانچی نے 2015میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اس لیے پنچائت کے آئین کے تحت لعل چند سیتلانی اس وقت ہی نااہل ہوچکے تھے، انہوں نے کہا کہ ہندو جنرل پنچائت کے فلفور انتخابات کرائے جائیں اور ہندو برادری میں پھیلی بے چینی کو ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں