عبدالقادر چنال مشکوک اور متنازعہ شخصیت ، مشرف نے خود کہا تھا کہ اسے جنرل بنا کر بڑی غلطی کی ہے، باپ شاہوگڑھی

واشک ،بلوچستان عوامی پارٹی شاہوگڑھی کے ترجمان نے عبدالقادر چنال کے میر دوست محمد محمد حسنی پر من گھڑٹ اور بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے ترجمان نے کہا کہ یہ موضع مختلف اوقات میں نوشیروانی قبائلی سے خریدی ہیں سب سے پہلے اس موضع کا 1/4 حصہ میر پردل خان نوشیروانی سے 1988 میں خریدی پھر مختلف مواقع پر باقی حصے بھی نوشیروانی قبائلی سے خریدی گئی۔ مراد خان نامی شخص صرف 32 ایکڑ حصے کا بزگر ہے اور اس کے ملکیت کا ایک ایکڑ بھی نہیں ہے میر دوست محمد محمد حسنی نے تمام بزگروں سے بات کی جس سے حق مالکیت سے انکار کیا ان کو قانونی نوٹس دیا ۔جو کہ ریونیو ایکٹ میں موجود ہیں عبدالقادر چنال اس عمر میں ضلعی انتظامیہ واشک پرچھاپہ مارنے کا جھوٹا الزام لگارہے ہیں عبدالقادر چنال اپنے کیرئیر کے آغاز سے سازشی،مشکوک اور متنازعہ شخصیت رہے ہیں جنرل پرویز مشرف نے خود کہا کہ میں جنرل عبدالقادر کو لیفٹنٹ جنرل بناکر بڑی غلطی کی ہے جنرل پرویز مشرف نے یہ کہا کہ یہ شخص بریگیڈیئر کا بھی لائق نہیں تھا لیکن بلوچ قوم کے صدقے پروموٹ ہوا ڈی جی رینجرز کی حیثیت سے کرپشن کی ریکارڈ قائم کئے کراچی واٹر ٹینکر مافیا سے کروڑوں روپے بھتہ لیتے رہے اور جب بلوچستان میں کور کمانڈر لگے صرف شمشی ائیر بیس کے معاہدے کے لاکھوں امریکی ڈالر خرد برد کیے ان تمام کرپشن پر جنرل پرویز مشرف نے جہاز کے سیڑھیوں سے اتروا کر استفی لیا بلوچستان میں کور کمانڈر کے حیثیت سے اپنی سازشی خصلت کے بدولت رند رئیسانی دشمنی میں ملوث ہوگئے اور نواب رئیسانی کو اپنے دفتر بلاکر رند سے صلع کے لئے پریشر ڈالتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکی دی لیکن نواب رئیسانی پریشر میں نہیں آئے لیکن کچھ دن بعد رات کے اندھیرے میں جاکر رئیسانی ہاوس میں معافی مانگی اسی طرح ڈاکٹر مالک بلوچ کو بھی بلاکر دھمکیاں دیتے رہے اور سردار یعقوب ناصر کو بھی بلاکر کر کہا کہ گنجے نواز شریف کو چھوڑ دو۔نواب زادہ خالد مگسی کو بلا کر کہا کہ میر گڑھ پر ڈوزر چلادو جو کہ نوابزادہ خالد مگسی نے انکار کردیا یہ باتیں ان افراد سے کنفرم کی جاسکتی ہیں اسی طرح خاران میں میر محمد اسماعیل پیرکزٸی کے گھر آرمی سے چھاپہ کرواکے کہ کہا کہ نائب ناظم کے حیثیت دستبردار ہوجائیں عبدالقادر چنال کی تاریخ سازشوں سے بھری پڑی ہیں اور اب وہ ضلع واشک میں اپنی مردہ سیاسی گھوڑے میں جان ڈالنے کے لئے قبائلی تنازعات پیدا کرنا چارہے ہیں حالانکہ حالیہ الیکشن میں واشک آواران پنجگور میں نیشنل پارٹی کے حمایت سے دس ہزار ووٹ لیے جس میں آٹھ ہزار ووٹ نیشنل پارٹی کے تھے نواز شریف کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ڈی بلوچ سے خاران تا یک مچ روڑ سے تیس کروڑ رشوت لئیے اور کیڈٹ کالج کے ٹھیکیدار سے دس پرسنٹ کمیشن لیا اور تیس کروڑ کے زرعی سولر خرد برد کیے جس کا ایک کا وجود بھی نہیں اسی دوران اربوں روپے کا فنڈز خرد برد کیے جن کے تفصیل بعد میں دی جانے گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں