ڈاکٹروں کا مریضوں کے علاج کی بجائے ہڑتال کرنا غیر اخلاقی ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ ڈاکٹرز کنٹریکٹ توسیع کے مسئلے کو سیاسی بنار ہے ہیں ڈاکٹروں کا مریضوں کی خدمت اور علاج کرنے کی بجائے ہرٹال کرنا غیر اخلاقی ہے یہ عمل طبی اخلاقیات کے خلاف ڈاکٹرز اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوے لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دفعہ 44نافذ ہے جو بھی اجتماع کرے گا ہم اسے گرفتار کریں گے ڈاکٹروں کی جانب سے عالمی سطح پر رائج سماجی دوری کے لائحہ عمل کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے اب تک 50ہزار N95ماسک،31ہزار سرجیکل ماسک،25ہزار دستانون سمیت دیگر سامان شیخ زید ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں حکومت نے اپنے طور پر بھی آلات کی خریداری کا انتظام کیا ہے البتہ چین میں مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے ہمیں سامان ترسیل ہونے میں وقت لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تنقید ضرور کریں لیکن مریضوں کا علاج نہ چھوڑیں ہم نے ڈاکٹروں کو پی ڈی ای کٹس فراہم کی ہیں ان کے صرف چشموں کا مسئلہ ہے جس کی فیس شیلڈدی ہے چشموں کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کنٹریکٹ توسیع کے مسئلے کو سیاسی بنار ہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں