کیسکو میں اب گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین ٹریڈ یونین کا حصہ نہیں رہے
کوئٹہ:کیسکو میں اب گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین ٹریڈ یونین کا حصہ نہیں رہے تفصیلات کے مطابق کیسکو انتظامیہ نے آئی آر اے کی سب سیکشن 2 کے تحت مزدور کی تعریف کرتے ہوئے کیسکو میں کام کرنے والے ملازمین کو اسکیل نمبر 1 تا 15 یا وہ ملازمین جو سلیکشن گریڈ 16 میں ہو ان کے علاوہ تمام ملازمین کو یونین کا ممبر یا عہدیدار کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا ہے اپنے ایک حکم نامے میں انتظامیہ نے ایسے ملازمین جو سکیل نمبر 16 کی حیثیت سے کوئی ذمہ داری انجام دے رہا ہے اسے بھی یونین میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔اور اس حکم نامے اسکیل نمبر 16 میں کام کرنے والے ایڈمن، کمرشل سپرنٹنڈنٹس، ڈویڑنل اکاونٹس آفیسرز اور سکیل نمبر 17 میں کام کرنے والے ایس ایس او۔لائن فورمین۔لائن سپرنٹنڈنٹس۔اور ایسے کاونٹس۔کمرشل اسسٹنٹس متاثر ہونگے جو شکیل نمبر 16 میں کسی پوسٹ پر ایکٹنگ چارج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔