رخشان دوسرا بڑا ڈویژن:نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ طے کیا جائے، ثناء بلوچ

کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں انتظامی اعتبار سے سات ڈویژن ہیں اور رخشان ڈویژن کو قائم ہوئے چارسال کا عرصہ ہوا ہے لیکن تاحال محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے رخشان ڈویژن کی ملازمتوں و دیگر انتظامی معاملات میں کوٹہ کا تعین نہیں کیا ہے جس سے علاقے کے عوام اور نوجوانوں میں تشویش و احساس محرومی پائی جاتی ہے لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ رخشان ڈویژن کی مکمل بحالی کو یقینی بنانے کیلئے تمام محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کرے اپنی قرارداد کی موزونیت پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویژن کوئٹہ اور قلات کے چار اضلاع لیکر بنایا گیامگر پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کیلئے ہونے والے امتحانات میں رخشان ڈویژن کاکوئی تذکرہ تک نہیں حالانکہ رخشان قلات ڈویژن کے بعدصوبے کا دوسرابڑا ڈویژن ہے اس کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا کوٹہ طے کیا جائے۔انہوں نے تجویز دی کہ آئندہ بجٹ میں صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے4اربن سیکٹر بنائے جائیں انکے تحت عوام کو سہولیات اور نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں جمعیت علماء اسلام کے زابد علی ریکی نے بھی قرارداد کی حمایت کی جس کے بعد ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں