ینگ ڈاکٹرز کی تذلیل ناقابل برداشت عمل ہے، پی ایس ایف

کوئٹہِ پشتون سوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان اور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت میں پولیس کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ اس وقت دنیا کرونا وائرس ک لپیٹ میں ھے اور اس خطرناک وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کو حکومت کی جانب سے جبر اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے. بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کو حفاظت کٹس فراہم نہ کرنا قابل تشویش ھے جس سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سنگین جرم کی مرتکب ہورہی ہیں. ڈاکٹروں کے بیمار ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے سنگین حالات میں ریاست اور اسکی حکومت پر گرفت رکھنے والے بااثر افراد عالمی امداد سے پیسے بنانے کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں جو کہ ریاست اور تمام انسانیت کی بقا کیلئے باعث تشویش ہے. انہوں نے کہا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہے جبکہ حکومت کے اس ناروا اقدام ک سخت مذمت کرتا ہے. بیوروکریسی اور یم ایس کی ملی بھگت سے ینگ ڈاکٹرز کی تذلیل کرنا اور انہیں ہراساں کرنا ناقابلِ برداشت عمل ہے. وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل سکرٹری صحت کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے اور ہم مطالبہ کرتے ھیں کہ حکومت جلد سے جلد ڈاکڑوں کے لیے حفاظت کٹس اور دیگر بنیادی سامان کا بندوبست کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں