ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں بیماری کو تیزی سے پھیلنے دیا تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا، اس لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت نازک ہے جوآکسیجن پرہیں۔ آکسیجن پرجانے والے مریضوں کی تعداد پچھلے سال جون کی نسبت57 فیصد زیادہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ الحمداللہ، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی فی الحال بہترحکمت عملی سے سنبھال رکھا ہے، اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، ایس اوپیزپرعمل کیا جائے، اللہ ہمیں بچائے رکھے۔انہو ں نے مزید کہا کہ فیصلہ کن فیصلہ سازی اعدادوشمار کے ڈیٹا پر مبنی تجزیاتی نقطہ نظر رہا ہے، قومی سطح پر مربوط کوششوں، محنتی ٹیموں سے مشکل چیلنج میں کوششیں جاری رکھی، چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا، کورونا وائرس میں اضافہ جاری ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں