گوادر شہر میں تیسرے روز بھی بجلی بحال نہیں کی جاسکی‘ نظام درہم برہم

گوادر(بیورورپورٹ)گوادر شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم،تیسرے دن میں بجلی بحال نہیں کیا جاسکا،پانچ مزید پول گر گئے،بجلی بحالی میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔کیسکو ذرائع‘شہر کی آدھی آبادی گزشتہ تین دنوں سے بجلی سے محروم،شہری آبادی عذاب میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق تین دن قبل سٹی فیڈر کے 8 بوسیدہ بجلی کے پول گر گئے تھے جس سے شہر کی مین ٹاؤن کے تمام ایریاز تاریکی ڈوب گئے،کیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی بحالی اور نئے پول کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم آج دوسرے دن میں بھی سٹی فیڈر بحال نہیں جا سکا،کیسکو ذرائع کے مطابق عملے کی کمی اور سامان کی عدم موجودگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں