کورونا کوئٹہ میں پنجے گاڑنے لگا، سریاب سرفہرست
کوئٹہ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کورونا وائرس مقامی طورپر تیزی سے پھیلنے لگا محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے دیگر افراد میں منتقل ہونے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد46 ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر 3 افراد میں کورونا وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا جناح روڈ 4 عبدالولی چوک ایک سریاب روڈ 7 جناح ٹاؤن‘ نواں کلی اور کاسی روڈ پر ایک ایک کلی مبارک اور اے ون سٹی میں دو دو اسپنی روڈ 4 بلوچی اسٹریٹ‘ معصوم شاہ اسٹریٹ‘ کلی بنگلزئی‘ارباب کرم خان روڈ‘ ایمان سٹی‘علمدارروڈ اور کلی شابو میں ایک ایک زرغون روڈ اور کلی دیبہ میں دو دو بروری روڈ چار جبکہ کلی ترخہ میں پانچ افراد مقامی سطح کورونا وائرس کے جراثیم منتقل ہوئے اس طرح مقامی سطح پر منتقل ہونے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد46 ہوگئی۔