عمران خان سے زیادہ مزدوروں کااحساس کرنے والا حکمران نہیں دیکھا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ مزدوروں کااحساس کرنے والا حکمران نہیں دیکھا، سعودی عرب کی آدھی ایمبیسی مزدوروں سے زیادتیوں کی شکایت پر معطل ہے،مزدوروں کیلئے وزیراعظم کا دل دھڑکتا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ای او بی آئی نے مزدوروں کیلئے پنشن دگنی کر دی ہے اور ہاوسنگ میں بھی مزدوروں کا حصہ ہے، خوشحال مزدور ہمارا نصب العین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں