ینگ ڈاکٹرز کامطالبات کے تسلیم ہونے تک تھانوں سے نہ نکلنے کااعلان
کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے گرفتاری کے بعد مطالبات کے تسلیم ہونے تک تھانوں سے نہ نکلنے کااعلان کردیاہے۔گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پرسنل پروٹیکیٹوایکوپیمنٹس کی عدم فراہمی کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف ریلی نکالی گئی جہاں ریڈزون کے قریب پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر دھاوا بول دیاگیا پولیس کی جانب سے ریلی کے درجنوں شرکاء کوگرفتارکرلیاگیاتھا بعد پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز کوچھوڑدیا،ینگ ڈاکٹرز کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ وہ تب تک تھانوں سے نہیں نکلیں گے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے،حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کیلئے ذاتی حفاظتی کٹس فراہم کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
Load/Hide Comments