پنجگور، بارش سے متاثرہ افراد کی ہنگامی مددکی جائے، جنرل قادربلوچ

خاران :بزرگ سیاستدان سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں طوفانی بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے شدید بارشوں ڑالہ باری اور سیلابی ریلوں سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے بڑی تعداد میں رہائشی مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں گھریلو اشیاء سمیت مال مویشی بڑی تعداد میں نقصان ہوئے ہیں مکانات گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق اور کئی کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں متاثرین میں اکثریت دیہاڑی دار مزدور اور غریب لوگوں کی ہے صوبائی وفاقی حکومت پنجگور کے طوفانی بارشوں کے متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کریں جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں شدید بارشوں سے لوگوں کے بڑی تعداد میں رہائشی مکانات اورچاردیوری نقصان ہوچکے ہیں شدید گرمی اور روزے کی حالت میں متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہیں جنکے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے بلوچستان اور وفاقی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کہ ہنگامی بنیادوں پر پنجگور میں بارشوں سے متاثرین کی مدد کی جائیں اور ان کے نقصانات کا جائزہ لینے اور ان کے بحالی کے لئے حکومتی سطح پر ایک ذمہ دار کمیٹی تشکیل دیکر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرین کی داد رسی کی جائیں کیونکہ ان کا تمام جمع پونجی طوفانی بارشوں کے نذر ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں