عید پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ نبھایا جائے،نصراللہ بلوچ

کوئٹہ :وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے صوبائی و وفاقی حکومت اور ملکی اداروں سے گزارش کی کہ اس عید پر کئی سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائےنصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ 2019 میں ہمارے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مزاکرات ہوئے تو صوبائی حکومت نے یقین دھانی کرائی کہ کئی سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بنائی جائی گی ہم نے جو لاپتہ افراد کی لسٹ صوبائی حکومت کو فراہم کیا تھا اس سے بہت سے لاپتہ افراد بازیاب ہوئے لیکن کئی سالوں سے لاپتہ افراد کے مسئلے میں خاص پیش رفت نہیں ہوئی

اب اپریل میں وفاقی وزراء اور مارچ میں وزیراعظم عمران خان سے ہماری ملاقات ہوئی اور ہم نے انہیں لاپتہ افراد کی لسٹ فراہم کردی تو وزیراعظم نے ہمیں یقین دھانی کرائی کہ حکومت ایمانداری اور نیک نیتی سے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے کام کریگی اور لاپتہ افراد مسئلہ میں بہت جلد مثبت پیش رفت ہوگی اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے گا اسکے بعد پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے بیان آیا کہ اب لاپتہ افراد کا مسئلہ جلد حل ہوگا اسلیے لاپتہ افراد کے اہلخانہ عید پر اپنے لاپتہ پیاروں کے بازیابی کے منتظر ہے

نصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دفع حکومت اور ملکی ادارے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو مایوس نہیں کرینگے اور عید پر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنا کر غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی کرب اور اذیت سے نجات دلا کر انکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں