امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، جی سیون کی تیاری کا جائزہ

لندن:برطانیہ میں اس ہفتے ترقی یافتہ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یہ گزشتہ دو برسوں میں ایسا پہلا اجلاس ہو گا، جس میں شرکا باقاعدہ طور پر شامل ہو رہے ہیں۔ مذاکرات سے قبل میزبان ملک کے وزیر خارجہ ڈامنک راب اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن افغانستان، چین، ایران اور باہمی تجارت پر بات چیت کر رہے ہیں۔ جی سیون گروپ کے اجلاس میں روس اور چین سے لاحق چیلنجز کے علاوہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں