مولانا عبدالحق بلوچ کے افکار وخیالات پر مشتمل کتاب جلد شائع ہوگی

تربت (نمائندہ انتخاب) معروف عالم دین ودانشور مولانا عبدالحق بلوچ کے افکار وخیالات پر مشتمل کتاب جلد شائع ہوگا،علمی ادبی، دینی، قومی وسیاسی حلقوں میں مقبولیت رکھنے والے معروف عالم دین ودانشور مولانا عبدالحق بلوچ کے انٹریوز و تقاریر پر مشتمل کتاب”مولانا عبدالحق بلوچ افکار وخطبات“ اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کی جانب جلد شائع ہوگا، اس کتاب میں مولانا عبدالحق بلوچ کے مختلف اخبارات ورسائل کودئیے گئے انٹرویوز اور مختلف تقاریب و قومی اسمبلی میں کیے گئے تمام اردو تقاریر شامل ہیں،کتاب کے مرتب ڈاکٹر محمد سلیم بلوچ (سابق ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان) مولانا عبدالحق بلوچ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں