حکومت فوری طور پر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کرے، پی ایم اے
کوئٹہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر فرید سمالانی، جنرل سیکرٹری مصطفیٰ وردگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ میں پرامن طور پر احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز پر امن طور پر پی پی ای کٹس کی فراہمی اور حفاظتی آلات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے تھے ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں کو بغیر حفاظتی آلات کے علاج کرنے پر مجبور ہیں جس سے انکے بھی وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان 24گھنٹوں کے اندر گرفتار ڈاکٹروں کو رہا کرے بصورت دیگر سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا
Load/Hide Comments