این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا،علی مددجتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت اگر انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے تو انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کردار ختم کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا6مئی کو دوبارہ گنتی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی فاتح قرار پائیگی، عمران خان اپنی تعریفیں کروانے کے بجائے مہنگائی پر توجہ دیں تو ملک کے حالات میں بہتری آسکتی ہے حکومت عوام میں اعتماد کھو چکی ہے عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟۔یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات اصلاحات کے معاملے پر بہترین موقف پیش کیا ہے جسکی ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کو تائید کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کے اندر جمہوری انداز میں مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ کوشش جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہار کو تسلیم کرنا سیکھے 6مئی کو این اے 249میں دوبارہ گنتی میں بھی پیپلز پارٹی ہی فاتح ہوگیانہوں نے کہا کہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے ملک کیا چلائیں گے،عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں، ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد ہے اس قابو نہ کیا گیا تو عوام بھوک اور فاقوں سے مرنے کے ساتھ ساتھ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں