ن لیگ کی الیکشن اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ’بچگانہ‘ ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ن لیگ کی الیکشن اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ’بچگانہ‘ قرار دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ احسن اقبال کی الیکشن ریفامز کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق اتنی ہی طفلانہ ہے جیسے نیب یا ایف آئی اے قوانین میں ریفامز ان اداروں کو دے دی جا ئے۔ افسوس ہوتا ہے کہ دہایؤں سے پارلیمان ہیں بیٹھنے کے باوجود یہ لوگ اس کے بنیادی کام کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں