وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ”باپ“ کے اراکین پر منحصر ہے، اپوزیشن

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامعاملہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے باغی ارکان نے رابطے تیز کردئیے،کابینہ سے فارغ کئے گئے بی اے پی کے رکن اسمبلی سردارصالح بھوتانی کی قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ سے ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا منگل کے روز سابق صوبائی وزیر بلدیات سردارصالح بھوتانی نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیاملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے حکومتی واپوزیشن ارکان کے ساتھ جاری ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف متحد ہونے پراتفاق کیاگیا، قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ جام کمال وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کیلئے اخلاقی جواز کھوچکے،ان کے پاس جمہوری،سیاسی اقدار ہے اور نہ ہی قبائلی اقدار،متحدہ اپوزیشن نے پہلے بھی جام کمال کے اپوزیشن اراکین کے ساتھ ناانصافیوں پرآواز بلند کی اورآئندہ بھی کرتی رہے گی جہاں تک عدم اعتماد کی تحریک کی بات ہے تو یہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی پرمنحصر ہے،جام کمال خان کے زیادتی کے شکار ارکان اسمبلی پر متحدہ اپوزیشن اپنے ضمیر کے مطابق ساتھ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں