افغانستان‘بارشوں وسیلاب سے 37افراد ہلاک

کابل(انتخاب نیوز)افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد دور دراز علاقوں میں خراب انفرااسٹرکچر کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچتا ہے اور اطلاعات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ اتوار سے صوبہ ہیرات میں آنے والے طاقتور سیلاب کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔صوبے کے کئی اضلاع میں ہزاروں ایکڑ کی فصل تباہ ہو گئی جبکہ مویشیوں کا بھی نقصان ہوا۔جیلانی فرہاد کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ضلع ادرسکن ہوا جہاں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں