لاپتہ تھائی ماڈل کی لاش بحرین سے برآمد

تھائی لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ایک سال سے لاپتہ تھائی ماڈل کی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق Kaikan Kaennakam نامی 31 سالہ ماڈل تھائی لینڈ میں کام نہ ملنے پر نوکری کی تلاش میں بحرین آئی تھی جہاں انہیں ایک ریسٹرانٹ میں نوکری ملی تھی، تھائی ماڈل سال 2021 سے 2023 تک بحرین میں مقیم تھیں اور باقاعدگی سے اپنی نوکری پر جارہی تھیں جبکہ ا±ن کے اہلخانہ شمالی تھائی لینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں، وہ بحرین سے اپنے اہلخانہ کو پیسے بھیجتی تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی تھیں اور ا±نہوں نے اپنے اہلخانہ کو بتایا تھا کہ وہ بحرین کے شہری کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور انہی کے ساتھ رہتی ہیں۔ماڈل نے اپریل 2023 میں اچانک سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند کیں تو ا±ن کے اہلخانہ کو تشویش ہوئی اور ا±نہوں نے اپنی بیٹی سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔تھائی سفارت خانے نے ماڈل کے اہل خانہ کو بتایا کہ بحرین کے مردہ خانے میں ایک نامعلوم تھائی خاتون کی لاش موجود ہے، بحرین کے مردہ خانے میں موجود لاش تھائی ماڈل کی ہی تھی، ماڈل کی ٹانگ پر ٹیٹو بنا ہوا تھا جس کی مدد سے اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی لاش کی شناخت کی، میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھائی ماڈل کی موت زہر کے بعد دل اور پھیپھڑوں کی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں