خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور :لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

احتساب عدالت لاہورکے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق نیب کے پراسیکیوٹر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو دوبارہ 20 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔عدالت نے نیب حکام سے خواجہ آصف کے ریفرنس سے متعلق جواب طلب کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں