کوئٹہ، سریاب روڈ پہلا واقعہ نہیں ان کا تدارک نہ ہونے پر بارہا ایسے واقعات جنم لیتے ہیں، اقبال کاسی

کوئٹہ:کوئٹہ بارایسو سی ایشن کے رہنماں نے فیضان جتک کی ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس طرح کے کئی واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں، ان کی تدراک نہ ہونے کی وجہ سے بار بار اس طرح واقعات جنم لے رہے ہیں، کوئٹہ بارایسو سی ایشن کے صدر اقبال کاسی، جنرل سیکرٹری علی حسن بگٹی، نائب صدر افراسیاب خان، نائب صدر کچلاک تیمور کاکڑ،نائب صدر سریاب ملک تنویر شاہوانی، جوائنٹ سیکرٹری آصف خلجی، فنانس سیکرٹری رفیع اللہ بڑیچ، لائبریری سیکرٹری مس صبا زاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوئی مناسب ٹریننگ نہیں کرائی جاتی، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احساس ہو کہ، وہ شہریوں کے حفاظت پر مامور ہیں، نہ کہ ان کو شہریوں پر گولی چلانے کے لیے بندوق تھمایا گیا ہے، اور آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرا کے حقیقی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں