سکواڈ کے ہاتھوں بلوچ نوجوان فیضان جتک کا قتل قابل مذمت ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ نوجوان فیضان جتک کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے محافظ ہی عوام کے زندگیاں چھیننے میں مصروف ہوگئے ہیں۔جو صوبائی حکومت کی نااہلی کی انتہا پے۔ایگل اسکواڈ عوام کی تذلیل،ہراس اور پیسے بٹورنے کا اسکواڈ تو تھا ہی اب عوام کے قتل عام بھی شروع کردی ہے۔سیکورٹی اداروں کیجانب سے عوام پر اس طرع فائرنگ کرنا دہشت گردانہ کارروائی ہے۔جو قابل مذمت اور گرفت ہے۔گذشتہ دنوں سریاب مل سے نیشنل پارٹی کے ایک سنئیر رہنماء کے بیٹے کو گھر کے باہر سے ایگل اسکواڈ نے اٹھایا اور ان کا موبائل فون بھی بند کیا جو اگلے دن نیو سریاب تھانے کے سلاخوں میں پایا گیا۔بغیر کسی وجہ تھانے میں بند رکھا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ایگل اسکواڈ اس پہلے بھی مختلف انداز سے عوام کو تنگ و پریشان کرتا چلا آرہا ہے۔کء مرتبہ شریف النفس و باعزت شخصیات کی تذلیل کی گء ہے۔جس کے خلاف عوام نے آواز بلند بھی کیا لیکن کاروائی وقتی طور پر محدود رہی۔بیان میں کہا گیا کہ فیضان جتک کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے کے ساتھ ساتھ ایگل اسکواڈ احکام بالا کو اس واقعے کی زمہدار ٹھہرا کر ان کے خلاف کارروائی کیجائے تاکہ آئندہ کوئی ایسے منفی کاروائی کا مرتکب نہ ہو۔بیان میں شہید فیضان جتک کے بلند درجات کیلیے دعا اور لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں