کراچی، ملیر بلاول بھٹو کے نوٹس لینے کے باوجود بحریہ ٹائون میں علاقہ مکین و انتظامیہ میں جھڑپ ، فائرنگ سے 4افراد زخمی

ملیر (ریاض بلوچ) تفصیلات کے مطابق جمع کے روز ملیر کے علاقے کاٹھوڑ کے قریب کمال خان جوکھیو گوٹھ پر بحریا ٹاٶن انتظامیہ نے چڑھاٸی کردی۔ بحریا ٹاٶن انتظامیہ نے بھاری مشینری اور مسلحہ سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری کے کمال خان جوکھیو گوٹھ کی اطراف میں موجود گوٹھ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ جنہیں دیکھ کر گوٹھ کے مکین گھروں سے باہر نکلے اور بحریا ٹاٶن انتظامیہ سے کام بند کرنے کی درخواست کی۔ لیکن مکینوں کے درخواست اور احتجاج کرنے کے باوجود کام بند نہیں کیا گیا۔ اس دوران آس پاس موجود دیگر گوٹھوں کے مکین بھی جمع ہوٸے اور انہوں نے سخت مزاحمت کی۔ مکینوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوٸیں، علاقے کی عوام کو غصے میں دیکھ کر بحریا ٹاٶن انتظامیہ کام بند کرکے واپس ہوٸی۔ تاہم انہوں نے مکینوں کو دھمکی دیتے ہوٸے کہا کہ وہ شام کو پولیس کی مدد سے دوبارہ کام شروع کرینگے۔
کچھ گھنٹے بعد بحریا ٹاٶن انتظامیہ نے بحریا سیکیورٹی کی بھاری نفری کے ہمراہ دوبارہ کمال خان جوکھیو گوٹھ پر چڑھاٸی کرتے ہوٸے کام شروع کیا۔ وہاں موجود علاقے کے لوگوں نے ایک بار پھر احتجاج کیا۔ احتجاج کو منتشر کرنے کے لٸے بحریا کے سیکیورٹی اہلکاروں نے سیدھی فاٸرنگ کی، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ بحریا سیکیورٹی کی فاٸرنگ سے انور بلوچ، شوکت خاصخیلی، جانشیر جوکھیو اور علی مراد بلوچ شدید زخمی ہوٸے۔
شوکت خاصخیلی اور جانشیر جوکھیو کو زخمی حالت میں بحریا انتظامیہ نے اغوا کیا، جن کو آدھے گھنٹے بعد بیہوشی کی حالت میں ہسپتال کے بجاٸے گڈاپ تھانے میں منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پ پ رہنما مجاھد جوکھیو ، داد کریم بلوچ اور پی ٹی آٸی ملیر کے سابق صدر قادر بخش کلمتی گڈاپ تھانے پہنچے اور بحریا ٹاٶن انتظامیہ کے خلاف FIR کاٹنے کی درخواست کی۔ لیکن پولیس نے FIR کاٹنے سے انکار کردیا۔ تاہم مجاھد جوکھیو، داد کریم بلوچ اور قادر بخش کلمتی کے ہمراہ آٸے ہوٸے لوگوں کے احتجاج کرنے پر پولیس نے زخمیوں کو عباسی شھید ہسپتال منتقل کردیا۔
کمال خان جوکھیو گوٹھ کے مکینوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوٸے کہا کہ بحریا ٹاٶن ظلم کر رہا ہے اور سندھ حکومت خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ہے۔ انہوں عہد کیا کہ ہم اپنے آباٶاجداد کی زمینیں بچانے کے لٸے آخری دم تک مزاحمت کرینگے۔
دوسری طرف اطلاع ملنے باوجود ملیر سے منتخب صوباٸی و قومی اسیمبلی کے ممبران منظر سے غاٸب رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں