حکومت بلوچستان نے عیدالفطر کی مناسبت سے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کر دی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے عیدالفطر کی مناسبت سے جیلوں اور جوڈیشنل لاک اپ میں قید سزایافتہ قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کر دی رعایت کا اطلاق دہشتگردی،سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا پرنہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کی تمام جیلوں اور جوڈیشنل لاک میں قیدسزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی تخفیف کا اعلان کیا ہے محکمہ داخلہ کے مطابق رعایت کا اطلاق، دہشتگردی، ریاست محالف سرگرمیوں قتل، زنا،نیب سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں ی سزا پرنہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں