حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں اسے صرف انتقام کی پڑی ہوئی ہے، شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں نے نیب نیاز گٹھ جوڑ کی بات کی اور بشیر میمن کے بیان نے تین سال بعد اس حقیقت پر مہر ثبت کر دی ہے،عمران خان کے یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں،اس طرح کی چیرہ دستی اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی،اس حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں اسے صرف انتقام کی پڑی ہوئی ہے،اپوزیشن کو چور ڈاکو کہنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جاتی توآج حالات مختلف ہوتے،یہ غربت یا بے روزگاری نہیں بلکہ صرف اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں،میں اسلام آباد گیا تو میرے ذہن میں تھا کہ شاید مولانا فضل الرحمان اعتکاف کے لئے اپنے گاؤں میں ہوں گے،واپسی پر مولانا فضل الرحمان کے سیکرٹری کا ہم سے رابطہ ہوا لیکن میں اس وقت تک واپسی کے لئے نکل چکا تھا،اب ہماری عید کے بعد ملاقات طے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں