کراچی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی:سی ٹی ڈی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے کورنگی نمبر1وائی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر محمد عمران عرف نٹو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور ملزم نے اپنے ساتھیوں ظہیر فنٹر،کاشف چیتااور فہیم مٹکے والا کے ساتھ چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کر کے متعدد پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے دیگر افراد کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے جبکہ ملزم قتل کے الزام میں تین سال جیل بھی کاٹ چکاہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں