سعودی عرب، عمارت میں آتش زدگی سے آٹھ فلسطینی جاں بحق

جدہ:سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک عمارت میں آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم 8 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کی پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ آتش زدگی کے سانحے میں فوت ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت بدور احمد البورنو، نغم، تالین، بسنت، کانت، نادر عیوش، عبداللہ الحلیمی اور اس کی بیٹی غادہ اسلام دحلان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں