پی بی 50قلعہ عبداللہ پر زمرک اچکزئی کامیاب، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن

کوئٹہ(انتخاب نیوز)حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ پر زمرک خان اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کرد دیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ پر ری پولنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان اچکزئی کامیاب ہوئے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیے گئے تھے جس میں بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پولنگ کا عمل حالات کی خرابی کے باعث شروع نہیں ہو سکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں