معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس منعقد کی گئی جس میں آرمی چیف عاصم منیر نے خطاب کیا، عاصم منیر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپگینڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آئیے ہم سب مل کر منفی قوتوں کو رد کریں، مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں